May 2, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 71

وَإِن يُرِيدُواْ خِيَانَتَكَ فَقَدْ خَانُواْ اللَّهَ مِن قَبْلُ فَأَمْكَنَ مِنْهُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ 

اور اگر ان لوگوں نے (اے نبی !) تم سے خیانت کرنے کا ارادہ کیا تو یہ اس سے پہلے اﷲ کے ساتھ خیانت کر چکے ہیں ، جس کے نتیجے میں اﷲ نے انہیں تمہارے قابو میں دے دیا، اور اﷲ کا علم بھی کامل ہے، حکمت بھی کامل

  آیت 71:  وَاِنْ یُّرِیْدُوْا خِیَانَتَکَ فَقَدْ خَانُوا اللّٰہَ مِنْ قَبْلُ: ’’اور اگر یہ لوگ آپ سے خیانت کرنا چاہیں تو اس سے پہلے یہ اللہ سے بھی خیانت کرتے رہے ہیں‘‘

             فَاَمْکَنَ مِنْہُمْ وَاللّٰہُ عَلِیْمٌ حَکِیْمٌ: ’’تو اللہ نے اُن کو پکڑوا دیا۔ اور اللہ جاننے والا‘ حکمت والا ہے۔‘‘

            یعنی ان قیدیوں میں ایسے بھی ہوں گے جو آپ سے جھوٹ بولیں گے‘ جھوٹے بہانے بنائیں گے‘ بے جا معذرتیں پیش کریں گے۔ تو اس نوعیت کی خیانتیں یہ اللہ سے بھی کرتے رہے ہیں اور ان کے ایسے ہی کرتوتوں کی پاداش میں ان کو یہ سزا دی گئی ہے کہ اب یہ لوگ آپ کے قابو میں ہیں۔

            اب اگلی آیات گویا اس سوره مبارکہ کا ’’حاصل کلام‘‘ یعنی concluding آیات ہیں۔ 

UP
X
<>