May 2, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 38

قُل لِلَّذِينَ كَفَرُواْ إِن يَنتَهُواْ يُغَفَرْ لَهُم مَّا قَدْ سَلَفَ وَإِنْ يَعُودُواْ فَقَدْ مَضَتْ سُنَّةُ الأَوَّلِينِ 

 (اے پیغمبر!) جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ان سے کہہ دو کہ : ’’ اگر وہ باز آجائیں تو پہلے ان سے جو کچھ ہوا ہے، اُسے معاف کر دیا جائے گا۔ ‘‘ اور اگر وہ پھر وہی کام کریں گے تو پچھلے لوگوں کے ساتھ جو معاملہ ہوا، وہ (ان کے سامنے) گذر ہی چکا ہے

    آیت 38:  قُلْ لِّلَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا اِنْ یَّنْتَہُوْا یُغْفَرْ لَہُمْ مَّا قَدْ سَلَفََ: ’’(اے محمد!) آپ اعلان کر دیجیے ان کافروں کے سامنے کہ اگر وہ اب بھی باز آ جائیں تو جو کچھ پہلے ہو چکا ہے وہ ان کے لیے معاف کر دیا جائے گا۔‘‘

            یعنی اب بھی موقع ہے کہ ایمان لے آؤ تو تمہاری پہلی تمام خطائیں معاف کر دی جائیں گی۔

             وَاِنْ یَّعُوْدُوْا فَقَدْ مَضَتْ سُنَّتُ الْاَوَّلِیْنَ: ’’اور اگر وہ دوبارہ یہی کچھ کریں گے تو پچھلوں کے حق میں سنت ِالٰہی گزر چکی ہے۔‘‘

            انہیں سب معلوم ہے کہ جن قوموں نے اپنے رسولوں کا انکار کیا تھا اُن کا کیا انجام ہوا تھا۔ سورۃ الانفال سے پہلے مکی قرآن تو پورے کا پورا نازل ہو چکا تھا‘ سورۃ الانعام اور سورۃ الاعراف بھی نازل ہو چکی تھیں۔ لہٰذا قومِ نوح‘ قومِ ہود‘ قومِ صالح‘ قومِ شعیب اور قومِ لوط  کے عبرتناک انجام کی تفصیلات سب کو معلوم ہو چکی تھیں۔

UP
X
<>