May 1, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 37

لِيَمِيزَ اللَّهُ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَيَجْعَلَ الْخَبِيثَ بَعْضَهُ عَلَىَ بَعْضٍ فَيَرْكُمَهُ جَمِيعاً فَيَجْعَلَهُ فِي جَهَنَّمَ أُوْلَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

تاکہ اﷲ ناپاک (لوگوں ) کو پاک (لوگوں ) سے الگ کردے، اور ایک ناپاک کو دوسرے ناپاک پر رکھ کر سب کا ایک ڈھیر بنائے، اور اس ڈھیر کو جہنم میں ڈال دے۔ یہی لوگ ہیں جو سراسر خسارے میں ہیں

  آیت 37:   لِیَمِیْزَ اللّٰہُ الْخَبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ وَیَجْعَلَ الْخَبِیْثَ بَعْضَہ عَلٰی بَعْضٍ فَیَرْکُمَہ جَمِیْعاً فَیَجْعَلَہ فِیْ جَہَنَّمَ: ’’تاکہ اللہ پاک کو ناپاک سے (چھانٹ کر) علیحدہ کر دے اور نا پاک کو ایک دوسرے کے اوپر رکھتے ہوئے سب کو ایک ڈھیر بنا دے‘ پھر اس کو جہنم میں جھونک دے۔‘‘

             اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ: ’’یقینا یہی لوگ ہیں خسارہ پانے والے۔‘‘ 

UP
X
<>