May 3, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 14

ذَلِكُمْ فَذُوقُوهُ وَأَنَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَابَ النَّارِ

یہ سب تو (اب) چکھ لو، اس کے علاوہ حقیقت یہ ہے کہ کافروں کیلئے (اصل) عذاب دوزخ کا ہے

آیت 14:  ذٰلِکُمْ فَذُوْقُوْہُ: ’’(لو) یہ تو چکھو‘‘

            ابھی ہماری طرف سے سزا کی پہلی قسط وصول کرو۔

             وَاَنَّ لِلْکٰفِرِیْنَ عَذَابَ النَّارِ: ’’اور یہ (بھی تمہیں معلوم رہے) کہ کافروں کے لیے جہنم کا عذاب ہے۔‘‘

            یعنی یہ مت سمجھنا کہ تمہاری یہی سزا ہے‘ بلکہ اصل سزا تو جہنم ہو گی‘ اس کے لیے بھی تیار رہو۔ 

UP
X
<>