May 20, 2024

قرآن کریم > الـنبإ >sorah 78 ayat 17

إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا

یقین جانو فیصلے کا دِن ایک متعین وقت ہے

آيت 17: إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا: «يقيناً فيصلے كا دن ايك معين وقت هے»۔

        يه هے وه اصل بات جس كے ليے بطور تمهيد گزشته آيات ميں الله كى رنگا رنگ نعمتوں كا ذكر كيا گيا هے۔ مطلب يه كه جب الله تعالى نے بنى نوع انسان كے ليے اپنى نعمتوں كا اس قدر وسيع دستر خوان بچھايا هے تو اس نے انسانوں پر لازماً كچھ ذمه دارياں بھى ڈالى هوں گى۔ جب خود انسانوں كے هاں اصول هے كه ذمه دارياں (responsibilities) اور مراعات (privileges) ايك ساتھ چلتى هيں تو يه بھلا كيسے ممكن هے كه الله تعالى انسان پر اپنى عطاؤں كى بارش تو كرتا رهے اور اس پر ذمه دارى كوئى بھى نه ڈالے۔ اس ليے تم لوگ يه مت سمجھو كه تم من مانى زندگى گزارتے رهو گے اور تم سے كوئى جواب دهى نهيں هوگى۔ نهيں! تم سے ايك ايك ذمه دارى اور ايك ايك نعمت كا حساب هوگا اور اس كے ليے هم نے فيصلے كا ايك دن پهلے سے مقرر كر ركھا هے۔

UP
X
<>