May 18, 2024

قرآن کریم > الـمعارج >sorah 70 ayat 4

تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ

فرشتے اور رُوح القدس اُس کی طرف ایک ایسے دن میں چڑھ کر جاتے ہیں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے

آيت 4: تَعْرُجُ الْمَلائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ: «چڑھتے هيں فرشتے اور روح اس كى جانب ايك دن ميں جس كى مقدار پچاس هزار برس هے۔»

          يه آيت همارے ليے آيات متشابهات ميں سے هے۔ بعض مفسرين كے نزديك يه الله تعالى كے «ذى المعارج» هونے كى وضاحت هے كه اس كى بارگاه بلند تك پهنچنے كے ليے فرشتوں اور جبريل كو بھى پچاس هزار سال كى مسافت كے برابر فاصله طے كرنا پڑتا هے۔ اكثر مفسرين كى رائے يه هے كه پچاس هزار برس كے دن سے يهاں قيامت كا دن مراد هے جو كفار كے ليے تو بهت طويل اور سخت هوگا البته اهل ايمان كو وه دن ايسے محسوس هوگا جيسے انهوں نے دن كا كچھ حصه يا ايك فرض نماز ادا كرنے كے برابر وقت گزارا هو۔ حضرت ابو سعيد خدرى رضى الله عنه سے روايت هے كه رسول الله سے اس دن كے بارے ميں پوچھا گيا جس كى مقدار پچاس هزار سال هوگى تو آپ نے ارشاد فرمايا: «والذى نَفْسِي بِيَدهِ إِنَّهُ لَيُخَففُ عَلَى الْمُؤْمِنِ حَتىَ يَكُونَ أَخفَّ عَلَيْهِ مِنْ صَلاَةٍ مَكْتوبَةٍ يُصَلِّيهَا فِي الدُّنْيَا» اس ذات كى قسم جس كے دست قدرت ميں ميرى جان هے! يه دن مؤمن كے ليے بھت مختصر كرديا جائے گا، يهاں تك كه جتنے وقت ميں وه دنيا ميں ايك فرض نماز ادا كرتا تھا اس سے بھى اسے مختصر معلوم هوگا۔

UP
X
<>