May 7, 2024

قرآن کریم > الـحاقّـة >sorah 69 ayat 50

وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ

اور یہ (قرآن) ایسے کافروں کیلئے حسرت کا سبب ہے

آيت 50: وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ: «اور يقينا يه كافروں كے ليے حسرت كا باعث بن جائے گا۔»

          ايك وقت آئے گا كه جب قرآن ان جھٹلانے والوں كے ليے حسرت اور پچھتاوے كا سبب بن جائے گا۔ حضور (صلى الله عليه وسلم) كا فرمان هے: «اَلْقُرْانُ حُجَّةٌ لَّكَ أَوْ عَلَيْكَ» كه يه قرآن حجت هے تمهارے حق ميں يا تمهارے خلاف۔ اگر تو تم اس كے حقوق ادا كرو گے، اس پر ايمان لاؤ گے، اسے اپنا امام بنا كر اس كے پيچھے چلو گے اور اس كا پيغام دوسروں تك پهنچانے كا اهتمام كرو گے تو يه قيامت كے دن تمهارى شفاعت كرے گا۔ اور اگر تم اس كے حقوق ادا كرنے ميں كوتاهى كرو گے تو قيامت كے دن يه تمهارے خلاف گواه بن كر كھڑا هوگا۔

UP
X
<>