May 5, 2024

قرآن کریم > الـمـمـتـحنة >sorah 60 ayat 2

اِنْ يَّثْقَفُوْكُمْ يَكُوْنُوْا لَكُمْ اَعْدَاۗءً وَّيَبْسُطُوْٓا اِلَيْكُمْ اَيْدِيَهُمْ وَاَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوْءِ وَوَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَ

اگر تم ان کے ہاتھ آجاؤ تو وہ تمہارے دشمن بن جائیں گے، اور اپنے ہاتھ اور زبانیں پھیلا پھیلا کر تمہارے ساتھ بُرائی کریں گے، اور اُن کی خواہش یہ ہے کہ تم کافر بن جاؤ

آيت 2:  إِنْ يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءً:  «اگر وه تمهيں كهيں پا ليں تو وه تمهارے ساتھ دشمنى كريں گے»

وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوءِ:  «اور تمهارى طرف بڑھائيں گے وه اپنے هاتھ اور اپنى زبانيں برے ارادے كے ساتھ»

تم تو ان كى طرف دوستى كے پيغامات بھيج رهے هو، ليكن اگر تم كهيں ان كے هتھے چڑھ جاؤ تو وه تمهارے ساتھ دشمنى كا هر حربه آزمائيں گے، تم پر دست درازى بھى كريں گے اور زبان درازى بھى، اور تمهيں نقصان پهنچانے ميں كوئى كسر اٹھا نهيں ركھيں گے.

وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ:  «اور ان كى شديد خواهش هو گى كه تم بھى كافر هو جاؤ».

UP
X
<>