May 4, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 30

وَلَوْ تَرَى إِذْ وُقِفُواْ عَلَى رَبِّهِمْ قَالَ أَلَيْسَ هَذَا بِالْحَقِّ قَالُواْ بَلَى وَرَبِّنَا قَالَ فَذُوقُواْ العَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ 

اور اگر تم وہ وقت دیکھو جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے ! وہ کہے گا : ’’ کیا یہ (دوسری زندگی) حق نہیں ہے ؟ ‘‘ وہ کہیں گے : ’’ بیشک ہمارے رب کی قسم ! ‘‘ اﷲ کہے گا : ’’ تو پھر چکھو عذاب کا مزہ، کیونکہ تم کفر کیا کرتے تھے۔ ‘‘

آیت 30:  وَلَوْ تَرٰٓی اِذْ وُقِفُوْا عَلٰی رَبِّہِمْ قَالَ اَلَیْسَ ہٰذَا بِالْحَقِّ:   ’’اور کاش کہ تم دیکھ سکتے جبکہ یہ کھڑے کیے جائیں  گے اپنے رب کے سامنے۔ (اُس وقت)  وہ پوچھے گا کیا یہ حق نہیں  ہے؟،،

            قَالُوْا بَلٰی وَرَبِّنَا قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ تَکْفُرُوْنَ:   ’’وہ کہیں  گے کیوں  نہیں ،   ہمارے رب کی قسم (کہ یہ حق ہے) ! تو وہ کہے گا کہ اب مزا چکھو عذاب کا اپنے کفر کی پاداش میں ۔،، 

UP
X
<>