May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 154

ثُمَّ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ تَمَامًا عَلَي الَّذِيْٓ اَحْسَنَ وَتَفْصِيْلًا لِّكُلِّ شَيْءٍ وَّهُدًى وَّرَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ بِلِقَاۗءِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُوْنَ

پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ نیک لوگوں پر اﷲ کی نعمت پوری ہو، اور ہر چیز کی تفصیل بیان کر دی جائے، اور وہ (لوگوں کیلئے) رہنمائی اور رحمت کاسبب بنے، تاکہ وہ (آخرت میں ) اپنے پروردگار سے جا ملنے پر ایما ن لے آئیں

آیت 154:  ثُمَّ اٰتَیْنَا مُوْسَی الْکِتٰبَ تَمَامًا عَلَی الَّذِیْٓ اَحْسَنَ وَتَفْصِیْلاً لِّکُلِّ شَیْئٍ وَّہُدًی وَّرَحْمَۃً:  ’’پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی اپنی نعمت پوری کرنے کے لیے احسان کی روش اختیار کرنے والے پر اور (اس میں تھی) ہرشے کی تفصیل اور ہدایت اور رحمت،،

            حضرت عبداللہ بن عباس کے نزدیک سورہ بنی اسرائیل کے تیسرے اور چوتھے رکوع میں جو احکام ہیں وہ تورات کے ’’احکامِ عشرہ،،  (Ten Commandments) کا ہی خلاصہ ہے۔

            لَّعَلَّہُمْ بِلِقَآءِ رَبِّہِمْ یُؤْمِنُوْنَ:  ’’تا کہ وہ اپنے رب کے حضور حاضری پر پورا یقین رکھیں۔،، 

UP
X
<>