May 3, 2024

قرآن کریم > الذاريات >sorah 51 ayat 59

فَاِنَّ لِلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُوْنِ

اب تو جن لوگوں نے ظلم کیا ہے، اُن کی بھی ایسی ہی بارے آئے گی جیسے ان کے (پچھلے) ساتھیوں کی باری آئی تھی، اس لئے وہ مجھ سے جلدی (عذا ب لانے) کا مطالبہ نہ کریں

آيت 59:  فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبًا مِثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَابِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ:  «پس ان ظالموں كا پيمانه بھى لبريز هو چكا هے جس طرح ان كے ساتھيوں كا پيمانه لبريز هوا تھا، سو يه مجھ سے جلدى نه مچائيں».

«ذنوب» ايسے ڈول كو كهتے هيں جو پانى وغيره سے لبالب بھرا هوا هو. مراد يه كه زمانه ماضى ميں عذاب كا شكار هونے والى اقوام كى طرح ان كفار ومشركين كى بد اعماليوں كا ڈول بھى لبريز هو چكا هے اور يه ڈول اب كسى وقت بھى كھينچا جا سكتا هے. لهذا اگر فورى طور پر ان كى پكڑ نهيں بھى هو رهى تو اس سے وه يه نه سمجھيں كه انهيں يوں هى چھوڑ ديا جائے گا.

UP
X
<>