May 18, 2024

قرآن کریم > ق >sorah 50 ayat 36

وَكَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشًا فَنَقَّبُوْا فِي الْبِلَادِ ۭ هَلْ مِنْ مَّحِيْصٍ 

اور ان (مکہ کے کافروں ) سے پہلے ہم کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جن کی طاقت پر گرفت ان سے زیادہ سخت تھی، چنانچہ اُنہوں نے سارے شہر چھان مارے تھے۔ کیا اُن کیلئے بھاگنے کی کوئی جگہ تھی؟

آيت 36:  وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِنْ قَرْنٍ هُمْ أَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشًا فَنَقَّبُوا فِي الْبِلَادِ هَلْ مِنْ مَحِيصٍ:  «اور كتنى هى قوموں كو هم نے ان سے پهلے هلاك كيا هے جو قوت ميم ان سے بڑھ كر تهيں، سو انهوں نے ملكوں كے ملك فتح كيے! پھر كيا وه كوئى جائے فرار پا سكے؟»

نقب كا معنى هے نقب لگانا، يعنى ديوار ميں سوراخ كرنا، جب كه نَقَّبَ فِيْ الْاَرْضِ (باب تفعيل) كا مفهوم هے: بھاگ دوڑ كرتے هوئے كسى ملك ميں جا گھسنا، يعنى كسى علاقے كو فتح كر لينا. وه لوگ اتنے زور آور تھے كه اپنى فتوحات كا دائره وسيع كرنے كے ليے مختلف علاقوں ميں گھستے چلے گئے اور ملكوں پر ملك فتح كرتے چلے گئے، ليكن جب الله كى پكڑ آئى تو انهيں بھاگنے كو جگه نه ملى.

UP
X
<>