May 19, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 39

فَمَن تَابَ مِن بَعْدِ ظُلْمِهِ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ اللَّهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ 

پھر جو شخص اپنی ظالمانہ کارروائی سے توبہ کر لے، اور معاملات درست کر لے، تو اﷲ اس کی توبہ قبول کر لے گا۔ بیشک اﷲ تعالیٰ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے

آیت 39:  فَمَنْ تَابَ مِنْ بَعْدِ ظُلْمِہ وَاَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰہَ یَتُوْبُ عَلَیْہِ:   ،،تو جس نے بھی توبہ کر لی اپنے اس ظلم کے بعد اور اصلاح کر لی تو اللہ ضرور قبول کرتا ہے اس کی توبہ کو۔ ،،

              اِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ :   ،،یقینا اللہ غفور ہے، رحیم ہے۔،،

            لیکن اس توبہ سے جرم کی سزا دنیا میں  ختم نہیں  ہوگی۔ یہ جرم ہے دنیا (قانونا)  کا اور گناہ ہے اللہ کا۔  جرم کی سزا دنیا میں  ملے گی،  گناہ کی سزا اللہ نے دینی ہے،  اگر توبہ کر لی تو اللہ تعالیٰ معاف فرما دے گا اور اگر توبہ نہیں  کی تو اس کی سزا بھی ملے گی۔ 

UP
X
<>