May 5, 2024

قرآن کریم > الفتح >sorah 48 ayat 7

وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا

اور آسمانوں اور زمین کے تمام لشکر اﷲ ہی کے ہیں ، اور اﷲ اِقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک

آیت ۷   وَلِلّٰہِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَکَانَ اللّٰہُ عَزِیْزًا حَکِیْمًا: ’’اور آسمانوں اور زمین کے لشکر ُکل کے کل اللہ ہی کے اختیار میں ہیں۔ اور اللہ زبردست ہے ‘کمال حکمت والا۔‘‘

            آیت ۴ کے آخر پر بھی ہو بہو یہی الفاظ آئے ہیں۔ صرف یہ فرق ہے کہ آیت ۴ کا اختتام ’’علیمًا حکیمًا‘‘ پر ہوتا ہے‘ جبکہ یہ آیت ’’عزیزًا حکیمًا‘‘ پر ختم ہو رہی ہے۔

UP
X
<>