May 4, 2024

قرآن کریم > محمّـد >sorah 47 ayat 2

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ

اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کئے ہیں ، اور ہر اُس بات کو دل سے مانا ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی ہے۔ اور وہی حق ہے جو ان کے پروردگار کی طرف سے آیا ہے۔ اﷲ نے اُن کی بُرائیوں کو معاف کر دیا ہے، اور ان کی حالت سنوار دی ہے

آیت ۲ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاٰمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّہُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّہِمْ: ’’اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے اور جو ایمان لائے اُس شے پر جو نازل کی گئی محمد  پر اور وہ حق ہے ان کے رب کی طرف سے‘‘

          کَفَّرَ عَنْہُمْ سَیِّاٰتِہِمْ وَاَصْلَحَ بَالَہُمْ: ’’اللہ نے دور کر دیں ان سے ان کی خطائیں اور ان کے حال کو سنوار دیا ۔‘‘

          اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام کو مسلسل آزمائشوں کی بھٹیوں میں سے گزار کر ان کی شخصیات کو ُکندن بنا دیا۔ اس کی نظر ِرحمت سے اُن کی سیرتیں ایمان ویقین کے نور سے جگمگانے لگیں اور ان کے کردار ‘اخلاق و عمل کی خوشبو سے مہک اٹھے ۔

UP
X
<>