May 4, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 24

قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكُم بِأَهْدَى مِمَّا وَجَدتُّمْ عَلَيْهِ آبَاءكُمْ قَالُوا إِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ كَافِرُونَ

پیغمبر نے کہا کہ : ’’ تم نے اپنے باپ دادوں کو جس طریقے پر پایا ہے، اگر میں تمہارے پاس اُس سے زیادہ ہدایت کی بات لے کر آیا ہوں تو کیا پھر بھی (تم اپنے طریقے پر چلے جاؤ گے؟) ’’ انہوں نے جواب دیا کہ : ’’ تم جو پیغام دے کر بھیجے گئے ہو، ہم تو اُس کو ماننے والے نہیں ہیں ۔‘‘

آیت ۲۴:  قٰلَ اَوَلَوْ جِئْتُکُمْ بِاَہْدٰی مِمَّا وَجَدْتُّمْ عَلَیْہِ اٰبَآءَکُمْ: ’’ اُس (خبردار کرنے والے) نے کہا کہ خواہ میں لایا ہوں تمہارے پاس زیادہ ہدایت والی چیز اُس کے مقابلے میں جس پر تم نے اپنے آباء و اَجداد کو پایا!‘‘

          ہر قوم کی طرف جو نبی بھیجا گیا اُس نے اپنی قوم سے سوال کیا کہ خواہ میں تمہیں اس راستے سے زیادہ صحیح راستہ بتاؤں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے جب بھی تم انہی کے نقش قدم کی پیروی کرو گے اور اُسی ڈگر پر چلتے جاؤ گے؟

           قَالُوْٓا اِنَّا بِمَآ اُرْسِلْتُمْ بِہٖ کٰفِرُوْنَ: ’’انہوں نے کہا کہ ہم اُس کے جس کے ساتھ آپ بھیجے گئے ہیں‘ منکر ہیں۔‘‘

           یوں ہر قوم کے لوگ پوری ڈھٹائی کے ساتھ سینہ تان کر اپنے نبی کا انکار کرتے رہے۔

UP
X
<>