May 3, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 11

وَالَّذِي نَزَّلَ مِنَ السَّمَاء مَاء بِقَدَرٍ فَأَنشَرْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا كَذَلِكَ تُخْرَجُونَ

اور جس نے آسمان سے ایک خاص اندازے سے پانی اُتارا، پھر ہم نے اُس کے ذریعے ایک مردہ علاقے کو نئی زندگی دے دی۔ اسی طرح تمہیں (قبروں سے) نکال کر نئی زندگی دی جائے گی۔

آیت ۱۱:  وَالَّذِیْ نَزَّلَ مِنَ السَّمَآئِ مَآءً بِقَدَرٍ: ’’اور وہ جس نے اُتارا ا ٓسمان سے پانی ایک اندازے کے مطابق۔‘‘

           فَاَنْشَرْنَا بِہٖ بَلْدَۃً مَّیْتًا: ’’تو اس سے ہم نے ُمردہ زمین کو اُٹھا کھڑا کیا۔‘‘

          اللہ تعالیٰ نے بارش کے پانی سے بنجر زمین میں زندگی کے آثار پھیلا دیے‘ اسے حیاتِ تازہ بخش دی۔

           کَذٰلِکَ تُخْرَجُوْنَ: ’’اسی طرح (ایک روز) تمہیں بھی نکال لیا جائے گا۔‘‘

          تمہیں بھی روزِ محشر اسی طرح زندہ کر کے تمہاری قبروں سے نکال کھڑا کیا جائے گا۔

UP
X
<>