April 20, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 10

الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الأَرْضَ مَهْدًا وَجَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلاً لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

یہ وہ ذات ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا، اور اُس میں تمہارے لئے راستے بنائے، تاکہ تم منزل تک پہنچ سکو

آیت ۱۰:  الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ الْاَرْضَ مَہْدًا وَّجَعَلَ لَکُمْ فِیْہَا سُبُلًا لَّعَلَّکُمْ تَہْتَدُوْنَ: ’’جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنا دیا اور پھر اس میں تمہارے لیے راستے بنا دیے تا کہ تم منزل تک پہنچ سکو۔‘‘

          تا کہ تم ان قدرتی راستوں کی مدد سے اپنی منزلوں تک پہنچ سکو۔ مزید یہ کہ اللہ کی ان نعمتوں پر غور کر کے ہدایت کی منزلِ مقصود پانے میں کامیاب ہو جاؤ۔

UP
X
<>