May 18, 2024

قرآن کریم > فصّلت >sorah 41 ayat 19

وَيَوْمَ يُحْشَرُ أَعْدَاء اللَّهِ إِلَى النَّارِ فَهُمْ يُوزَعُونَ

اور اُس دن کا دھیان رکھو جب اﷲ کے دشمنوں کو جمع کر کے آگ کی طرف لے جایا جائے گا، چنانچہ اُنہیں ٹولیوں میں بانٹ دیا جائے گا

آیت ۱۹:  وَیَوْمَ یُحْشَرُ اَعْدَآءُ اللّٰہِ اِلَی النَّارِ فَہُمْ یُوْزَعُوْنَ: ’’اور جس دن اللہ کے یہ دشمن جمع کیے جائیں گے آگ کی طرف تو ان کی درجہ بندی کی جائے گی۔‘‘

        ظاہر ہے کردار و اعمال کے حوالے سے اہل جہنم سب برابر نہیں ہوں گے۔ ہر مجرم کا عذاب اس کے جرم کے مطابق ہو گا۔ چنانچہ وہاں جرائم اور سزاؤں کی اقسام کے مطابق اہل جہنم کو الگ الگ جماعتوں اور گروہوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 

UP
X
<>