May 18, 2024

قرآن کریم > فصّلت >sorah 41 ayat 17

وَأَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيْنَاهُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمَى عَلَى الْهُدَى فَأَخَذَتْهُمْ صَاعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُونِ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ

رہے ثمود، تو ہم نے اُنہیں سیدھا راستہ دکھایا تھا، لیکن اُنہوں نے سیدھا راستہ اختیار کرنے کے مقابلے میں اندھا رہنے کو زیادہ پسند کیا، چنانچہ اُنہوں نے جو کمائی کر رکھی تھی، اُس کی وجہ سے اُن کو ایسے عذاب کے کڑکے نے آپکڑا جو سراپا ذلت تھا

آیت ۱۷:  وَاَمَّا ثَمُوْدُ فَہَدَیْنٰہُمْ: ’’اور جو قومِ ثمود تھی، ان کو ہم نے ہدایت کی راہ دکھائی‘‘

        ان کی طرف ہم نے اپنا رسول بھی بھیجا اور اونٹنی کی صورت میں انہیں واضح معجزہ بھی دکھا دیا۔

         فَاسْتَحَبُّوا الْعَمٰی عَلَی الْہُدٰی: ’’لیکن انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھے پن کو ہی پسند کیا‘‘

        ہماری واضح تعلیمات ان تک پہنچ گئی تھیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے حقائق کی طرف سے اپنی آنکھیں بند ہی رکھیں۔

         فَاَخَذَتْہُمْ صٰعِقَۃُ الْعَذَابِ الْہُوْنِ بِمَا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ: ’’توا نہیں بھی آ پکڑا ذلت کے عذاب کی ہولناک کڑک نے ان کے کرتوتوں کی پاداش میں۔‘‘

UP
X
<>