May 17, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 30

وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا وَكَانَ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا 

اور جو شخص زیادتی اور ظلم کے طور پر ایسا کرے گا، تو ہم اس کو آگ میں داخل کریں گے۔ اور یہ بات اﷲ کیلئے بالکل آسان ہے 

 آیت  30:   وَمَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ عُدْوَانًا وَّظُلْمًا: ’’اور جو کوئی بھی یہ کام کرے گا تعدی اور ظلم کے ساتھ‘‘   ّ

            یعنی یہ دونوں کام  ----  باطل طریقے سے ایک دوسرے کا مال کھانا اور قتل نفس۔

             فَسَوْفَ نُصْلِیْہِ نَارًا: ’’تو ہم جلد اس کو جھونک دیں گے آگ میں۔‘‘

             وَکَانَ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرًا: ’’اور یہ چیز اللہ پر بہت آسان ہے۔‘‘

            یہ مت سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ نوعِ انسانی کے بہت بڑے حصے کو جہنم میں کیسے جھونک دے گا؟ یہ اللہ کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔

UP
X
<>