May 17, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 175

فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُواْ بِاللَّهِ وَاعْتَصَمُواْ بِهِ فَسَيُدْخِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَفَضْلٍ وَيَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا

چنانچہ جو لوگ اﷲ پر ایمان لائے ہیں اور انہوں نے اسی کا سہارا تھام لیا ہے، اﷲ ان کو اپنے فضل اور رحمت میں داخل کرے گا، اور انہیں اپنے پاس آنے کیلئے سیدھے راستے تک پہنچا ئے گا

ٓیت 175:   فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰہِ وَاعْتَصَمُوْا بِہ: ’’پس جو لوگ اللہ پر ایمان لائیں گے اور اُس کے ساتھ چمٹ جائیں گے‘‘

            یکسو ہو جائیں گے‘ خالص اللہ والے بن جائیں گے‘ مذبذب نہیں رہیں گے کہ کبھی اِدھر کبھی اُدھر‘ بلکہ پوری طرح سے یکسو ہو کر اللہ کے دامن سے وابستہ ہو جائیں گے۔

             فَسَیُدْخِلُہُمْ فِیْ رَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَفَضْلٍ وَّیَہْدِیْہِمْ اِلَـیْہِ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًا:  ’’تو انہیں وہ داخل کرے گا اپنی رحمت اور اپنے فضل میں‘ اور انہیں ہدایت دے گا اپنی طرف صراطِ مستقیم کی۔‘‘

            یَہْدِیْہِمْ اِلَـیْہِ یعنی اپنی طرف ہدایت دے گا۔ انہیں سیدھے راستے (صراطِ مستقیم) پر چلنے کی توفیق بخشے گا اور سہج سہج‘ رفتہ رفتہ انہیں اپنے خاص فضل و کرم اور جوارِ رحمت میں لے آئے گا۔  

UP
X
<>