May 2, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 1

تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

یہ کتاب اﷲ کی طرف سے نازل کی جارہی ہے، جو بڑے اِقتدار کا مالک ہے، بہت حکمت والا

آیت ۱:  تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ :  ’’اس کتاب کا نازل کیا جانا ہے اُس اللہ کی طرف سے جو زبردست ، کمال حکمت والا ہے۔ ‘‘

        سورۃ الزمر اور سورۃ المؤمن کا آپس میں  جوڑے کا تعلق ہے۔ چنانچہ ان دونوں  سورتوں  کا آغاز بھی ایک جیسے الفاظ سے ہو رہا ہے، صرف ’’الحکیم‘‘ اور ’’العلیم‘‘ کا فرق ہے۔ جیسے کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے کہ زیر مطالعہ ضمنی گروپ کی ان آٹھ سورتوں  میں  سے پہلی سورت یعنی سورۃ الزمر کے آغاز میں  حروفِ مقطعات نہیں  ہیں  جبکہ باقی ساتوں  سورتیں  (سورۃ المؤمن تا سورۃ الاحقاف)  حٰمٓ کے حروف سے شروع ہوتی ہیں ۔ 

UP
X
<>