May 5, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 22

احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ 

(فرشتوں سے کہا جائے گا کہ :) ’’ گھیر لاؤ اُن سب کو جنہوں نے ظلم کیا تھا، اوراُن کے ساتھیوں کو بھی، اور اُن کو بھی جن کی یہ اﷲ کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے،

آیت ۲۲:  اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَاَزْوَاجَہُمْ وَمَا کَانُوْا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ: ’’(پھر حکم دیا جائے گا) جمع کرو ان سب ظالموں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور ان کو بھی جن كى یہ لوگ پوجا کیا کرتے تھے، اللہ کے سوا.

      پھر فرشتوں کو حکم ہو گا کہ ان کافروں‘ مشرکوں اور ہر طرح کے مجرموں کو‘ چاہے وہ انسانوں میں سے ہوں یا ِجنوں میں سے‘ سب کو ایک جگہ جمع کر لو اور ان کے جھوٹے معبودوں کو بھی ساتھ ہی لے آؤ۔

UP
X
<>