May 2, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 59

وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ

(اور کافروں سے کہا جائے گا کہ :) ’’ اے مجرمو ! آج تم (مومنوں سے) الگ ہوجاؤ

آیت ۵۹    وَامْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّہَا الْمُجْرِمُوْنَ: ’’اور (اعلان کیا جائے گا:) اے مجرمو! آج تم الگ ہو جاؤ۔‘‘

        پھر تمام کافر اور مشرک لوگوں کو چھانٹ کر الگ کر لیا جائے گا اور انہیں مخاطب کر کے پوچھا جائے گا:

UP
X
<>