May 2, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 52

قَالُوا يَا وَيْلَنَا مَن بَعَثَنَا مِن مَّرْقَدِنَا هَذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ

کہیں گے کہ : ’’ ہائے ہماری کم بختی ! ہمیں کس نے ہمارے مرقد سے اُٹھا کھڑا کیا ہے؟‘‘ (جواب ملے گا کہ) : ’’ یہ وہی چیز ہے جس کا خدائے رحمن نے وعدہ کیا تھا، اور پیغمبروں نے سچی بات کہی تھی۔‘‘

آیت ۵۲    قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا: ’’وہ کہیں گے: ہائے ہماری شامت ! ہمیں کس نے اُٹھا دیا ہماری قبروں سے؟‘‘

        ہٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ: ’’(پھر خود ہی کہیں گے:) ارے یہ تو وہی (دن) ہے جس کا رحمن نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا۔‘‘

        پیغمبرو ں نے بعث بعد الموت کے بارے میں جو خبریں دی تھیں وہ سب کی سب سچ ثابت ہوئیں اور آج واقعی وہ دن آن پہنچا ہے جس کے بارے میں وہ ہمیں بار بار یاد دہانی کرایا کرتے تھے۔ 

UP
X
<>