May 3, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 5

بِنَصْرِ اللَّهِ يَنصُرُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

 وہ جس کو چاہتا ہے، فتح دیتا ہے، اور وہی صاحبِ اقتدار بھی ہے، بڑا مہربان بھی 

آیت ۵   بِنَصْرِ اللّٰہِ یَنْصُرُ مَنْ یَّشَآءُ وَہُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ: ’’ (وہ خوش ہوں گے) اللہ کی مدد سے۔ وہ مدد کرتا ہے جس کی چاہتا ہے۔اور وہ زبردست، بہت رحم فرمانے والا ہے۔‘‘

      یہاں اگرچہ ذکر نہیں کیا گیا لیکن اس سے غزوۂ بدر میں مسلمانوں کی فتح مراد ہے جو اللہ تعالیٰ کی مدد سے انہیں عنقریب حاصل ہونے والی تھی۔

UP
X
<>