قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 40
قَالَ رَبِّ أَنَّىَ يَكُونُ لِي غُلاَمٌ وَقَدْ بَلَغَنِيَ الْكِبَرُ وَامْرَأَتِي عَاقِرٌ قَالَ كَذَلِكَ اللَّهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاء
زکریا نے کہا : ’’ یارب ! میرے یہاں لڑکا کس طرح پیدا ہوگا جبکہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے ؟‘‘ اﷲ نے کہا : ’’ اسی طرح ! اﷲ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔ ‘‘
آیت 40: قَالَ رَبِّ اَنّٰی یَکُوْنُ لِیْ غُلٰـمٌ: «(زکریا نے) کہا: پروردگار! میرے ہاں لڑکا کیسے ہو جائے گا؟»
ابھی خود دعا کر رہے تھے‘ لیکن اللہ کی طرف سے بیٹے کی بشارت ملنے پر غالباً اس کی توثیق اور (re-assurance) چاہ رہے ہیں کہ میرے ہاں کیسے بیٹا ہو جائے گا؟
وَّقَدْ بَلَغَنِیَ الْکِبَرُ: «جبکہ میں انتہائی بوڑھا ہو چکا ہوں»
وَامْرَاَتِیْ عَاقِرٌ: «اور میری بیوی بانجھ رہی ہے۔»
قَالَ کَذٰلِکَ اللّٰہُ یَفْعَلُ مَا یَشَآءُ: «(اللہ نے) فرمایا: اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔»
اسے اسباب کی احتیاج نہیں ہے۔ اسباب اس کے محتاج ہیں‘ اللہ اسباب کا محتاج نہیں ہے۔