May 19, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 196

 لاَ يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِينَ كَفَرُواْ فِي الْبِلاَدِ

جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ان کا شہروں میں (خوشحالی کے ساتھ) چلنا پھرنا تمہیں ہر گز دھوکے میں نہ ڈالے

اب آخری پانچ آیات جو آ رہی ہیں ان کی حیثیت اس سورہ مبارکہ کے تمام مباحث پر ’’خاتمہ ٔکلام‘‘ کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سورت میں اہل کتاب کا عمومی ذکر بھی ہوا ہے اور یہود و نصاریٰ کا الگ الگ بھی۔ پھر اس میں اہل ایمان کا ذکر بھی ہے اور مشرکین کا بھی۔ اب فرمایا:

 آیت 196:    لاَ یَغُرَّنَّکَ تَقَـلُّبُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا فِی الْْبِلاَدِ:  ’’(اے نبی) آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے ان کافروں کی چلت پھرت شہروں کے اندر۔‘‘

            یہ کافر جو اِدھر سے اُدھر اور اُدھر سے اِدھر بھاگ دوڑ کر رہے ہیں‘ اور اسلام اور مسلمانوں کو ختم کرنے کے لیے سازشیںکر رہے ہیں‘ جمعیتیں فراہم کر رہے ہیں‘ اس سے آپ کسی دھوکے میں نہ آئیں‘ کسی مغالطے کا شکار نہ ہوں‘ ان کی طاقت کے بارے میں کہیں آپ مرعوب نہ ہوجائیں۔ 

UP
X
<>