May 3, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 66

لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

کرلیں یہ لوگ ناشکری اُس نعمت کی جو ہم نے اُن کو دی ہے، اور اُڑالیں کچھ مزے ! پھر وہ وقت دور نہیں جب اِنہیں سب پتہ چل جائے گا

آیت ۶۶   لِیَکْفُرُوْا بِمَآ اٰتَیْنٰہُمْ: ’’تا کہ نا شکری کریں ان (نعمتوں ) کی جو ہم نے انہیں عطا کررکھی ہیں ۔‘‘

      وَلِیَتَمَتَّعُوْا  فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ: ’’اور تاکہ مزلے اڑا لیں ، تو عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا۔‘‘

      اس دُنیا میں تو یہ لوگ اللہ کی نافرمانیاں بھی کر رہے ہیں اور مزے بھی اُڑا رہے ہیں ، لیکن عنقریب جب آنکھ بند ہو گی تو اصل حقیقت ان کے سامنے آ جائے گی:

      یہی اسلوب اور انداز ہمیں ’’سورۃ التّکاثر‘‘ میں بھی نظر آتا ہے: (اَلْہٰٹکُمُ التَّکَاثُرُ   حَتّٰی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ   کَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ   ثُمَّ کَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ) ’’ تم لوگوں کو غافل رکھا باہم کثر ت کی خواہش نے، یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں ۔ ہر گز نہیں !عنقریب تم جان لوگے۔ پھرہر گز نہیں !عنقریب تم جان لوگے۔‘‘

UP
X
<>