May 3, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 61

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ فَأَنَّى يُؤْفَكُونَ

اور اگر تم اُن سے پوچھو کہ : ’’ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، اور سورج اور چاند کو کام پر لگایا؟‘‘ تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ : ’’ اﷲ !‘‘ پھر آخر یہ لوگ کہاں سے اوندھے چل پڑتے ہیں؟

آیت ۶۱   وَلَئِنْ سَاَلْتَہُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰہُ: ’’اور (اے نبی!) اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو اور کس نے مسخر کیا ہے سورج اور چاند کو ؟تو وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے!‘‘

      فَاَنّٰی یُؤْفَکُوْنَ: ’’ تو پھر یہ لوگ کہاں سے لوٹا دیے جاتے ہیں!‘‘

UP
X
<>