May 20, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 39

وَقَارُونَ وَفِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَلَقَدْ جَاءهُم مُّوسَى بِالْبَيِّنَاتِ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الأَرْضِ وَمَا كَانُوا سَابِقِينَ

اور قارون، فرعون اور ہامان کو بھی ہم نے ہلاک کیا۔ موسیٰ اُن کے پاس روشن دلیلیں لے کر آئے تھے، مگر اُنہوں نے زمین میں تکبر سے کام لیا، اور وہ (ہم سے) جیت نہ سکے

آیت ۳۹   وَقَارُوْنَ وَفِرْعَوْنَ وَہَامٰنَ: ’’اور (اسی طرح ہلاک کیا ہم نے) قارون، فرعون اور ہامان کو بھی۔‘‘

      وَلَقَدْ جَآءَہُمْ مُّوْسٰی بِالْبَیِّنٰتِ: ’’اور ان کے پاس آئے تھے موسیٰ واضح نشانیاں لے کر‘‘

      فَاسْتَکْبَرُوْا فِی الْاَرْضِ وَمَا کَانُوْا سَابِقِیْنَ: ’’تو انہوں نے زمین میں تکبر کیا، لیکن وہ ہماری پکڑ سے بچ کر نکل جانے والے نہیں تھے۔‘‘

UP
X
<>