May 19, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 44

وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ إِذْ قَضَيْنَا إِلَى مُوسَى الأَمْرَ وَمَا كُنتَ مِنَ الشَّاهِدِينَ

اور (اے پیغمبر !) تم اُس وقت (کوہِ طور کی) مغربی جانب موجود نہیں تھے جب ہم نے موسیٰ کو اَحکام سپرد کئے تھے، اور نہ تم اُن لوگوں میں سے تھے جو اس کا مشاہدہ کررہے ہوں

آیت ۴۴   وَمَا کُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِیِّ اِذْ قَضَیْنَآ اِلٰی مُوْسَی الْاَمْرَ: ’’اور (اے نبی!) آپ موجود نہیں تھے (اُس پہاڑ کے) غربی جانب جب ہم نے موسیٰ کی طرف حکم بھیجا تھا‘‘

      اے نبی!طور کے دامن میں جب ہم موسیٰ سے گفتگو کر رہے تھے اور انہیں منصب رسالت پر فائز کرکے فرعون کی طرف جانے کا حکم دے رہے تھے تو آپؐ اس وقت وہاں پر موجود نہیں تھے۔

      وَمَا کُنْتَ مِنَ الشّٰہِدِیْنَ: ’’اور نہ آپؐ اُن لوگوں میں شامل تھے جو وہاں حاضر تھے۔‘‘

UP
X
<>