May 20, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 16

قَالَ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ

کہنے لگے : ’’ میرے پروردگار ! میں نے اپنی جان پر ظلم کر لیا، آپ مجھے معاف فرمادیجئے۔‘‘ چنانچہ اﷲ نے اُنہیں معاف کر دیا۔ یقینا وہی ہے جو بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے

آیت ۱۶   قَالَ رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْ لِیْ فَغَفَرَ لَہٗ: ’’عرض کیا: اے میرے پروردگار! میں تو اپنی جان پر ظلم کر بیٹھا ہوں ، پس ُتو مجھے بخش دے، تو اللہ نے اُسے بخش دیا۔ ‘‘

      اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ: ’’یقینا وہی ہے بڑا بخشنے والا، رحم فرمانے والا۔‘‘ 

UP
X
<>