May 19, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 14

وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَاسْتَوَى آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

اور جب موسیٰ اپنی بھر پور توانائی کو پہنچے، اور پورے جوان ہوگئے تو ہم نے اُنہیں حکمت اور علم سے نوازا، اور نیک لوگوں کو ہم یوں ہی صلہ دیا کرتے ہیں

آیت ۱۴   وَلَمَّا بَلَغَ اَشُدَّہٗ وَاسْتَوٰٓی اٰتَیْنٰہُ حُکْمًا وَّعِلْمًا: ’’اور جب موسیٰ اپنی جوانی کو پہنچ گیا اور ہر لحاظ سے توانا ہو گیا تو ہم نے اُسے حکم اور علم عطا فرمایا۔ ‘‘

      یعنی جب آپ کے ظاہری اور باطنی قویٰ پورے اعتدال کے ساتھ استوار ہو گئے اور آپ پختگی کی عمر کو پہنچ گئے تو آپ کو خصوصی علم و حکمت سے نوازا گیا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس سے نبوت مراد ہے، مگر عمومی رائے یہی ہے کہ نبوت آپ کو بعد میں ملی۔

      وَکَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ: ’’اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکو کاروں کو۔ ‘‘

UP
X
<>