May 19, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 26

الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ لِلرَّحْمَنِ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًا

اُس دن صحیح معنی میں بادشاہی خدائے رحمن کی ہوگی، اور وہ دن کافروں پر بہت سخت ہوگا

آیت ۲۶   اَلْمُلْکُ یَوْمَئِذِ الْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِ: ’’ اُس دن حقیقی بادشاہی صرف رحمن کی ہو گی۔‘‘

      بادشاہی اورحکمرانی تو آج بھی اللہ ہی کی ہے، لیکن دنیا میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی آزمائش کے لیے حقیقت کو مختلف پردوں میں چھپا رکھا ہے۔ آج بظاہر کئی صاحبانِ اختیار و اقتدار نظر آتے ہیں، لیکن اُس دن ہر طرح کا اختیار صرف اس بادشاہِ حقیقی کے پاس ہی ہو گا۔

      وَکَانَ یَوْمًا عَلَی الْکٰفِرِیْنَ عَسِیْرًا: ’’اور وہ دن کافروں پر بہت کٹھن ہو گا۔‘‘

UP
X
<>