May 19, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 15

قُلْأَذَلِكَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ كَانَتْ لَهُمْ جَزَاء وَمَصِيرًا 

کہو کہ یہ انجام بہتر ہے یا ہمیشہ رہنے والی جنت، جس کا وعدہ متقی لوگوں سے کیا گیا ہے؟ وہ اُن کیلئے اِنعام ہوگی، ، اور اُن کا آخری انجام

آیت ۱۵   قُلْ اَذٰلِکَ خَیْرٌ اَمْ جَنَّۃُ الْخُلْدِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ: ’’آپؐ کہیے کہ کیا یہ انجام بہتر ہے یا ہمیشہ رہنے کی وہ جنت جس کا وعدہ کیا گیا ہے متقی بندوں سے؟‘‘

      کَانَتْ لَہُمْ جَزَآءً وَّمَصِیْرًا: ’’ان کے لیے وہ ہو گی بدلہ اور ان کے لوٹنے کی جگہ۔‘‘

      وہ ان کے اعمال کا بدلہ اور ان کے سفر کی آخری منزل ہو گی۔

UP
X
<>