May 18, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 70

اَمْ يَقُوْلُوْنَ بِهِ جِنَّةٌ ۭ بَلْ جَاءَهُمْ بِالْحَقِّ وَاَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ

یا ان کا کہنا ہے کہ ان (پیغمبر) کو جنون لاحق ہوگیا ہے؟ نہیں ، بلکہ (اصل وجہ یہ ہے کہ) یہ پیغمبر ان کے پاس حق لے کر آئے ہیں ، اور ان میں سے اکثر لوگ حق کو پسند نہیں کرتے

 آیت ۷۰: اَمْ یَقُوْلُوْنَ بِہِ جِنَّـۃٌ: «یا وہ کہتے ہیں کہ ان پر کچھ جنون کا اثر ہے!»

            کیا وہ سمجھتے ہیں کہ آپ پر آسیب کا اثر ہے یا آپ کو جنون ہو گیا ہے۔

            : بَلْ جَآءَہُمْ بِالْحَقِّ وَاَکْثَرُہُمْ لِلْحَقِّ کٰرِہُوْنَ: «بلکہ وہ تو ان کے پاس حق لے کر آئے ہیں، لیکن ان کی اکثریت حق کو نا پسند کرنے والی ہے۔» 

UP
X
<>