May 18, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 68

اَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ اَمْ جَاءَهُمْ مَّا لَمْ يَاْتِ اٰبَاۗءَهُمُ الْاَوَّلِيْنَ

بھلا کیا ان لوگوں نے اس کلام پر غور نہیں کیا، یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آگئی ہے جو ان کے پچھلے باپ دادوں کے پاس نہیں آئی تھی؟

 آیت ۶۸: اَفَلَمْ یَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ اَمْ جَآءَہُمْ مَّا لَمْ یَاْتِ اٰبَآءَہُمُ الْاَوَّلِیْنَ: «تو کیا ان لوگوں نے اس کلام پر غور نہیں کیا؟ یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آ گئی ہے جو ان کے اگلے آباء و اَجداد کے پاس نہیں آئی تھی؟»

            تو کیا وحی کا نازل ہونا اور رسول کا من جانب اللہ مبعوث ہونا انہیں اس لیے عجیب لگ رہا ہے کہ ان کے باپ دادا یعنی بنو اسماعیل پر اس سے پہلے کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی ان کی طرف اس سے پہلے کوئی نبی آیا تھا؟ 

UP
X
<>