May 17, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 101

فَاِذَا نُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَلَآ اَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِـذٍ وَّلَا يَتَسَاءَلُوْنَ

پھر جب صور پھونکا جائے گا تو نہ ان کے درمیان رشتے ناتے باقی رہیں گے، اور نہ کوئی کسی کو پوچھے گا

 آیت ۱۰۱: فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَلَآ اَنْسَابَ بَیْنَہُمْ یَوْمَئِذٍ وَّلَا یَتَسَآءَلُوْنَ: «پھر جب صور میں پھونک ماری جائے گی تو اُس دن ان میں کوئی نسبی تعلق نہیں رہے گا اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے۔»

            اُس دن ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہو گا اور کوئی کسی کا پرسانِ حال نہیں ہو گا: یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْہِ وَاُمِّہِ وَاَبِیْہِ  وَصَاحِبَتِہِ وَبَنِیْہِ  لِکُلِّ امْرِیٍٔ مِّنْہُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْہِ: (سوره عبس) «جس دن انسان بھاگے گا اپنے بھائی سے، اور اپنی ماں سے اور اپنے باپ سے، اور اپنی بیوی سے اور اپنے بیٹوں سے۔ جس دن ان میں سے ہر شخص کی ایسی حالت ہو گی جو اسے (دوسروں سے) بے پروا کر دے گی۔» 

UP
X
<>