April 29, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 1

يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ ۚ اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيْمٌ

اے لوگو ! اپنے پروردگار (کے غضب) سے ڈرو۔ یقین جانو کہ قیامت کا بھونچال بڑی زبردست چیز ہے

 آیت ۱:  یٰٓــاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمْ اِنَّ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ شَیْئٌ عَظِیْمٌ:   «اے لوگو! تقویٰ اختیار کرو اپنے رب کا، یقینا قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہو گا۔»

            سورۃ الانبیاء کا اختتام «الفزع الاکبر» (قیامت کی عظیم پریشانی) کے تذکرے پر ہوا تھا۔ اب سورۃ الحج کا آغاز بھی اسی کیفیت کے ذکر سے ہو رہا ہے۔

UP
X
<>