May 5, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 38

اِذْ اَوْحَيْنَآ اِلٰٓى اُمِّكَ مَا يُوْحٰٓي

جب ہم نے تمہاری ماں سے وحی کے ذریعے وہ بات کہی تھی جو اب وحی کے ذریعے (تمہیں ) بتائی جارہی ہیے

 آیت ۳۸:  اِذْ اَوْحَیْنَآ اِلٰٓی اُمِّکَ مَا یُوْحٰٓی:   «جب ہم نے تمہاری والدہ کی طرف وحی کی تھی جو (اب تمہیں) وحی کی جا رہی ہے۔»

            یعنی اب ہم آپ کو وحی کے ذریعے بتا رہے ہیں کہ آپ کی والدہ کو اس وقت ہم نے کیا وحی کی تھی؟حضرت موسیٰ کی پیدائش کے زمانے میں بھی فرعون کا حکم تھا کہ بنی اسرائیل میں سے کسی کے ہاں اگر بیٹا پیدا ہو تو اسے قتل کر دیا جائے اور صرف ان کی بیٹیوں کو زندہ رہنے دیا جائے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کی والدہ کو وحی یا الہام کے ذریعے ان کے نومولود بچے کے بارے میں ہدایت کی:    

UP
X
<>