May 17, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 124

وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى 

اور جو میری نصیحت سے منہ موڑے گا تو اُس کو بڑی تنگ زندگی ملے گی، اور قیامت کے دن ہم اُسے اندھا کر کے اُٹھائیں گے

 آیت ۱۲۴:  وَمَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِکْرِیْ فَاِنَّ لَہُ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا:   «اور جس نے میری یاد سے اعراض کیا تو یقینا اس کے لیے ہو گی (دنیا کی) زندگی بہت تنگی والی»

            ایسا شخص دُنیوی زندگی میں اطمینان اور راحت سے محروم کر دیا جائے گا۔ پیاس کے مریض کی طرح (کہ وہ جتنا چاہے پانی پی لے اس کی پیاس ختم نہیں ہوتی) ایسے شخص کی ہوس کبھی ختم نہ ہو گی۔ کروڑوں حاصل کر کے بھی مزید کروڑوں کی خواہش اس کا چین اور اطمینان غارت کیے رکھے گی۔

            وَّنَحْشُرُہُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اَعْمٰی:   «اور ہم اٹھائیں گے اسے قیامت کے دن اندھا (کر کے)۔»

UP
X
<>