May 17, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 121

فَاَكَلَا مِنْهَا فَبَدَتْ لَهُمَا سَوْاٰتُهُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفٰنِ عَلَيْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ وَعَصٰٓى اٰدَمُ رَبَّهُ فَغَوٰى

چنانچہ ان دونوں نے اُس درخت میں سے کچھ کھا لیا جس سے اُن دونوں کے شرم کے مقامات اُن کے سامنے کھل گئے، اور وہ دونوں جنت کے پتوں کو اپنے اُوپر گانٹھنے لگے۔ اور (اس طرح) آدم نے اپنے رَبّ کا کہا ٹالا، اور بھٹک گئے

 آیت ۱۲۱:  فَاَکَلَا مِنْہَا فَبَدَتْ لَہُمَا سَوْاٰتُہُمَا:   «تو ان دونوں نے کھا لیا اس میں سے، تو ان پر واضح ہو گئیں ان کی شرمگاہیں »

            چنانچہ حضرت آدم اور حضرت حوا دونوں نے اس درخت کا پھل کھا لیا۔ اس پھل کے چکھتے ہی وہ دونوں بے لباس ہو گئے اور ان کی شرم گاہیں نظر آنے لگیں (اس مضمون کی تفصیل سورۃ الاعراف میں گزر چکی ہے)۔

            وَطَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْہِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّۃِ:   «اور وہ لگے گانٹھنے اپنے اوپر جنت (کے درختوں) کے پتوں کو۔»

            وَعَصٰٓی اٰدَمُ رَبَّہُ فَغَوٰی:   «اور آدم نے اپنے رب کی نافرمانی کی تو وہ بھٹک گیا۔»

UP
X
<>