May 18, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 80

وَاَمَّا الْغُلٰمُ فَكَانَ اَبَوٰهُ مُؤْمِنَيْنِ فَخَشِيْنَآ اَنْ يُّرْهِقَهُمَا طُغْيَانًا وَّكُفْرًا

اور لڑکے کا معاملہ یہ تھا کہ اُس کے ماں باپ مومن تھے، اور ہمیں اس بات کا اندیشہ تھا کہ یہ لڑکا اُن دونوں کو سرکشی اور کفر میں نہ پھنسا دے

 آیت ۸۰:   وَاَمَّا الْغُلٰمُ فَکَانَ اَبَوٰہُ مُؤْمِنَیْنِ فَخَشِیْنَآ اَنْ یُّرْہِقَہُمَا طُغْیَانًا وَّکُفْرًا:   «رہاوہ لڑکا! تو اس کے والدین دونوں مؤمن تھے، تو ہمیں خدشہ ہوا کہ وہ سرکشی اور ناشکری سے ان پر تعدی کرے گا۔»

            حضرت خضر کو اپنے خاص علم کی بنا پر معلوم ہوا ہو گا کہ اس بچے کے genes اچھے نہیں ہیں اور بڑا ہو کر اپنے والدین کے لیے سوہانِ روح ثابت ہو گا اور سرکشی اور ناشکری کی روش اختیار کر کے ان کو عاجز کر دے گا۔ 

UP
X
<>