May 18, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 77

فَانطَلَقَا حَتَّى إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةٍ اسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا فَأَبَوْا أَن يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنقَضَّ فَأَقَامَهُ قَالَ لَوْ شِئْتَ لاتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا 

چنانچہ وہ دونوں پھر روانہ ہوگئے، یہاں تک کہ جب ایک بستی والوں کے پاس پہنچے تو اُس کے باشندوں سے کھانا مانگا تو اُن لوگوں نے ان کی مہمانی کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر انہیں ایک دیوار ملی جو گراہی چاہتی تھی، اُن صاحب نے اُسے کھڑا کر دیا۔ موسیٰ نے کہا : ’’اگر آپ چاہتے تو اس کام پرکچھ اُجر ت لے لیتے۔‘‘

 آیت ۷۷:   فَانْطَلَقَا حَتّٰیٓ اِذَآ اَتَیَآ اَہْلَ قَرْیَۃِ اسْتَطْعَمَآ اَہْلَہَا:  «پھر وہ دونوں چل پڑے، یہاں تک کہ جب پہنچے ایک بستی کے لوگوں کے پاس تو انہوں نے کھانا مانگا بستی والوں سے»

            کہ ہم مسافر ہیں، بھوکے ہیں، ہمیں کھانا چاہیے۔

               فَاَبَوْا اَنْ یُّضَیِّفُوْہُمَا:  «تو انہوں نے انکار کر دیا ان دونوں کی مہمان نوازی سے»

            اس بستی کے باشندے کچھ ایسے کٹھور دل تھے کہ پوری بستی میں سے کسی ایک شخص نے بھی انہیں کھانا کھلانے کی حامی نہ بھری۔

               فَوَجَدَا فِیْہَا جِدَارًا یُّرِیْدُ اَنْ یَّنْقَضَّ فَاَقَامَہُ:   «تو ان دونوں نے وہاں ایک دیوار دیکھی جو گرا چاہتی تھی تو اُس (خضر) نے اسے سیدھا کر دیا۔»

               قَالَ لَوْ شِئْتَ لَـتَّخَذْتَ عَلَیْہِ اَجْرًا:   «موسی  نے کہا: اگر آپ چاہتے تو اس پر کچھ اجرت لے لیتے۔»

             یہ ایسے نا ہنجار لوگ ہیں کہ انہوں نے ہمیں کھانا تک کھلانے سے انکار کر دیا تھا اور آپ نے بغیر کسی معاوضے کے ان کی دیوار مرمت کر دی ہے۔ بہتر ہوتا اگر آپ اس کام کی کچھ اجرت طلب کرتے اور اس کے عوض ہم کھانا ہی کھا لیتے۔ 

UP
X
<>