May 18, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 76

قَالَ اِنْ سَاَلْتُكَ عَنْ شَيْءٍۢ بَعْدَهَا فَلَا تُصٰحِبْنِيْ ۚ قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَّدُنِّىْ عُذْرًا

موسیٰ بولے : ’’ اگر اَب میں آپ سے کوئی بات پوچھوں تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھئے۔ یقینا آپ میری طرف سے عذر کی حد کو پہنچ گئے ہیں۔‘‘ 

 آیت ۷۶:   قَالَ اِنْ سَاَلْتُکَ عَنْ شَیْئٍ بَعْدَہَا فَلَا تُصٰحِبْنِیْ:   «موسی ٰ نے کہا: اگر میں آپ سے سوال کروں کسی چیز کے بارے میں اس کے بعد تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیے گا۔»

             ایک دفعہ پھر آپ میری اس بھول کو نظر انداز کردیں، لیکن اگر تیسری مرتبہ ایسا ہوا تب بے شک آپ مجھے اپنے ساتھ رکھنے سے انکار کر دیں۔

               قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَّدُنِّیْ عُذْرًا:   «آپ پہنچ چکے ہیں میری طرف سے حد عذر کو۔»

            یعنی آپ کی طرف سے مجھ پر حجت قائم ہو چکی ہے۔ لہٰذا اس کے بعد آپ مجھے ساتھ نہ رکھنے کے بارے میں عذر کر سکتے ہیں۔ 

UP
X
<>