May 18, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 59

وَتِلْكَ الْقُرَى أَهْلَكْنَاهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِم مَّوْعِدًا 

یہ ساری بستیاں (تمہارے سامنے) ہیں ، جب انہوں نے ظلم کی رَوِش اپنائی تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا، اور ان کی ہلاکت کیلئے (بھی) ہم نے ایک وقت مقرر کیا ہوا تھا

 آیت ۵۹:   وَتِلْکَ الْقُرٰٓی اَہْلَکْنٰہُمْ لَمَّا ظَلَمُوْا:  «اور یہ ہیں وہ بستیاں جن (کے باسیوں) کو ہم نے ہلاک کر دیا جب انہوں نے ظلم اختیار کیا»

            اَحقاف میں آباد قومِ عاد کے افراد ہوں یا علاقۂ حجر کے باشندے، اصحاب الأیکہ ہوں یا عامورہ اور سدوم کے باسی، سب اسی قانونِ الٰہی کے مطابق ہلاکت سے دو چار ہوئے۔

               وَجَعَلْنَا لِمَہْلِکِہِمْ مَّوْعِدًا:   «اور ہم نے مقرر کر دیا تھا ان کی ہلاکت کے لیے وعدے کا ایک وقت۔»

            وعدے کے اس طے شدہ وقت سے پہلے کسی قوم یا بستی پر کبھی کوئی عذاب نہیں آیا۔ 

UP
X
<>