May 4, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 101

الَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِي غِطَاء عَن ذِكْرِي وَكَانُوا لا يَسْتَطِيعُونَ سَمْعًا 

جن کی آنکھوں پر (دُنیا میں ) میری نصیحت کی طرف سے پردہ پڑا ہوا تھا، اور جو سننے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے

 آیت ۱۰۱:   الَّذِیْنَ کَانَتْ اَعْیُنُہُمْ فِیْ غِطَآءٍ عَنْ ذِکْرِیْ وَکَانُوْا لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَمْعًا:   «وہ لوگ جن کی نگاہیں پردے میں تھیں میرے ذکر سے، اور وہ سن بھی نہیں سکتے تھے۔»

            وہ لوگ جو اندھے اور بہرے ہو کر دنیا سمیٹنے میں لگے ہوئے تھے، حقیقی مسبب الاسباب کو بالکل فراموش کر چکے تھے، صرف دُنیوی اسباب ووسائل پر بھروسا کرتے تھے اور دنیا میں ان کی ساری تگ و دو مادی منفعت کے حصول کے لیے تھی۔ یہی مضمون اگلے (آخری) رکوع میں بہت تیکھے انداز میں آ رہا ہے۔ 

UP
X
<>