May 18, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 16

أُوْلَئِكَ الَّذِينَ لَيْسَ لَهُمْ فِي الآخِرَةِ إِلاَّ النَّارُ وَحَبِطَ مَا صَنَعُواْ فِيهَا وَبَاطِلٌ مَّا كَانُواْ يَعْمَلُونَ

یہ وہ لوگ ہیں جن کیلئے آخرت میں دوزخ کے سوا کچھ نہیں ہے، اور جو کچھ کار گذاری انہوں نے کی تھی، وہ آخرت میں بیکار ہو جائے گی، اور جو عمل وہ کر رہے ہیں، (آخرت کے لحاظ سے) کالعدم ہیں

 آیت ۱۶:  اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ لَـیْسَ لَہُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ اِلاَّ النَّارُ:  «یہی لوگ ہیں جن کے لیے آخرت میں کچھ نہیں ہے سوائے آ گ کے۔ »

            ان کی ساری محنت اور بھاگ دوڑ اسی دنیا کے لیے تھی، لہٰذا ہم نے ان کی محنت کا صلہ اسی دنیا میں دے کر ان کا حساب چکا دیا ہے۔

             وَحَبِطَ مَا صَنَعُوْا فِیْہَا وَبٰطِلٌ مَّا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ:  «اور اس (دُنیا) میں انہوں نے جو کچھ کیا وہ سب حبط ہو جائے گا اور جو اعمال انہوں نے کیے وہ بھی ضائع ہو جائیں گے۔»

            روزِ محشر انہیں معلوم ہو گا کہ جو کچھ انہوں نے دنیا میں بنایا اور جس کے لیے اپنی تمام تر استعدادات اور صلاحیتیں صرف کیں وہ سب ملیامیٹ ہو چکا ہے، اور اگر انہوں نے اپنے دل کو بہلانے کے لیے کوئی جھوٹی سچی نیکی کی ہو گی تو وہ بھی بے بنیاد ثابت ہو گی۔ 

UP
X
<>